عمران خان ان لوگوں کے خلاف بات کررہے ہیں جنہوں نے اسے پالا پوسا, وزیراعظم
![]() |
| عمران خان ان لوگوں کے خلاف بات کررہے ہیں جنہوں نے اسے پالا پوسا, وزیراعظم |
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اس ادارے کے خلاف بول رہا ہے جس نے اسے پالا پوسا، عمران خان نے افواج پاکستان پر حملے کیے جبکہ قربانیاں دینے والے ادارے کے بارے میں زہراگلا گیا
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اس
کو وہ سپورٹ ملا جو 75
سالوں میں کسی کو نہیں ملا، جو سپورٹ اس کو ملا اس کا 20 فیصد بھی ہم کو ملتا تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر چلا جاتا
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جنرل باجوہ نے پاکستان کی مفاد کیلئے عمران خان کو سپورٹ کیا، جنرل باجوہ نے یہی سوچا کہ ملک کی مفاد کی خاطر اس کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن عمران خان نے شہداء کی تضحیک کی اور شہداء کا مذاق اڑایا، دشمن بھی ایسی حرکت نہیں کرتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ادارے نے خلوص کے ساتھ اس کو سپورٹ کیا کہ شاید اس طرح ملک کی حالت بہتر ہوجائے لیکن عمران نیازی نے چار سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج ملکی سلامتی کے لیے خون دے رہی ہے لیکن کل ہندوستان نے پاکستان کا جو مذاق اڑایا، عمران نیازی نے کل جو باتیں کیں اس پر ہندوستان بغلیں بجا رہا ہے، اللہ تعالی عمران خان کے اس گناہ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

0 Comments