جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک میں احتجاج جاری رہے گا‘
![]() |
| عمران خان پر حملہ: پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج |
سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر قاتلانہ حملے کے خلاف جمعے کو ان کی جماعت پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
تاہم یہ وضاحت نہ ہو سکی کہ لانگ مارچ کو ملک گیر احتجاج میں بدلا جائے گا یا نہیں۔
اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے 7 دن صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زخمی ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسد عمر نے کہنا ہے کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
3 نومبر کو کنٹینر پر فائرنگ کے فوراً بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جن میں پشاور ، لاہور، کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد نمایاں تھے۔
بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ، لورالائی ، پشتین، ژوب ، نوشکی اور ہرنائی سمیت مختلف شہروں میں مارکیٹیں، بازاریں اور دکانیں بند ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بازاروں میں گشت کرکے دکانیں بند کرا رہے ہیں۔ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
وکلا تنظیموں کی اپیل پر بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ سیکریٹری جنرل اسد عمر کی ہدایت پر بعد از نماز جمعہ تین بجے ہشتنگری چوک پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
دوسری طرف چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحادی میں شامل جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

0 Comments