![]() |
| لانگ مارچ 4 نومبر بروز جمعہ کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، اسد عمر |
تیاریاں مکمل، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز آج لاہور سے
پی ٹی آئی کے چیئرمین چین کے اعلان کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک سے آج جمعہ کے دن لانگ مارچ کا قافلہ روانہ ہو رہا ہے۔
لبرٹی چوک میں پچھلے دو دنوں سے پی ٹی آئی کی مختلف مقامی تنظیموں کی جانب سے بارہ کے قریب کیمپ لگائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے آج دوپہر کو شروع ہوگا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
لانگ مارچ کے لیے پہلے ہی کنٹینر لبرٹی چوک میں پہنچایا جا چکا ہے۔ یہ وہی کنٹینر ہے جس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے2014 میں اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تھا اور اس کے بعد ڈی چوک پہنچ کر دھرنا دیا تھا۔27 بروز جمعرات کی شب لبرٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک بڑی اجتماع جمع ہوئی۔ یہ کارکنان موجودہ گورنمنٹ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
لبرٹی چوک پہنچنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اس لانگ مارچ کے ساتھ اسلام آباد تک جائیں گے۔
اس علاقے سے منتخب صوبائی اسمبلی کے رُکن مراد راس خود لبرٹی چوک میں موجود ہیں۔ وہ لبرٹی چوک سے شروع ہونے والے اس لانگ مارچ کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

0 Comments