آسٹریلوی ہائی کمشنر کوئٹہ کی سجی دیکھ کر خود کو ’روک نہیں سکے‘

آسٹریلیاء کے ہائی کمشنر کوئٹہ کی سجی دیکھ کر خود کو ’روک نہیں سکے‘


پاکستان کے مختلف شہر کے روایتی ڈش سامنے ہو، اس کا موسم بھی ہو اور موقع بھی بن جائے تو کم ہی کوئی ایسا ہوگا جو اپنے آپ کو اس سے لطف اندوز  ہونے سے روکے۔
کچھ ایسا ہی قصہ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر کے ساتھ ہوا جو کوئٹہ کی روایتی سجی دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے تو اس کا اعتراف بھی کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ایک ٹویٹ کے میں سجی کی تصویریں شیئر کیں اور ’لہری سجی ہاؤس‘اس  کی انفرادیت اور گزشتہ 55 برس سے خوش ذائقہ کی تسکین کرنے والے اس کے مالک کا ذکر بھی کیا۔
پاکستانی کھانوں کے ذائقوں کی تعریف کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لکھا کہ ’یہ بھی یہاں کے مکینوں اور ثقافت کی طرح متنوع ہیں۔‘