سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے 

بڑے چوروں کو سزا دلوانے کی کوشش کی لیکن خفیہ ہاتھوں کی وجہ نہ ہوسکا  


دوران راہوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں (حکومت) نے ایسے قانون بنا دیے ہیں اب صرف چھوٹا چور جیل میں جائے گا اور بڑے چور آزاد پھریں گے۔

’ساڑھے تین سال حکومت میں رہ کر کوشش کی کہ بڑے چوروں کو سزا ہو مگر خفیہ ہاتھوں کے باعث سزا نہ ہو سکی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’نیب ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’آج چھوٹے چور جیلوں میں ہیں اور بڑا چور پی ایم بن گیا ہے۔‘

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں 16 ارب روپے کی کرپشن پر سزا ہونے والی تھی مگر سازش کے تحت ان کو اوپر بٹھا دیا گیا۔

انہوں نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور کے بعد بے تحاشا مہنگائی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے حکومت میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کے علاوہ زرداری کے خلاف درج بھی کیسز بھی ختم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Urdu News